
کمپنی اپنے اخلاقی برتاؤ ، افرادی قوت، مقامی برادری اور انکے خاندانوں کی اقتصادی ترقی میں شرکت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر معاشرے میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کو اچھے انداز میں ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
سماجی بہبود اور خصوصی افراد کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی نے خاص طور ۱۹۸۱ کے “روزگار اور بحالی آرڈیننس “کے کہنے کے مطابق شمولیت کرنے پر زور دیا ہے، مستحق افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آرڈیننس کے کہے کے مطابق کمپنی نے معذور افراد کی خدمت میں ایک خاص حصہ بانٹنے کے لیے پالیسی قائم کی ہے۔

شیزان کی انتظامیہ مستند انسان دوستی کی حقیقت سے اچھی طرح باخبر ہے۔ یہ ایک سماجی ذمہ داری ہے جس میں مختلف تنظیموں اور انجمنوں کو عطیہ دینے کی کاکردگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

ادارہ ضرورت کے مطابق پریشان اور ضرورت مند برادریوں کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی مختلف تعلیمی اور خیراتی تنظیموں کو عطیات دیتی ہے جن میں نیشنل فاؤنڈیشن مینجمنٹ، میری ایڈ یلیڈلیپریسی سنٹر، کئیر فاؤنڈیشن، ایس او ایس ولیج،چھپا ویلفئیر ایسوسی ایشن، شوکت خانم میموریل ہسپتال،ایل آر ٹی بی، ایدھی فاؤنڈیشن ، فاطمہ فاؤنڈیشن اورڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان شامل ہیں۔
کمیونٹی کی فلاح وبہبود کو ادارہ اپنے لازمی کردار کے طور پرمکمل توجہ دے رہا ہے۔ ۱۹۶۴ء میں ایک ادارے کی حیثیت سے تشکیل یافتہ ہو نے کے بعد سے معاشرے کے بیشتر مختلف فلاحی منصوبوں میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان تمام سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ہماری انتظامیہ نے نا صرف کچھ حصہ کمیونٹی مسجد کے لیے وقف کیا بلکہ اس کے ساتھ مسجد کی تعمیر کیلئے مناسب عطیات بھی فراہم کیے۔

شیزان انٹرنیشنل کا پیداواری پیشہ بنیادی طور پر کھانے کی اشیا ء اور مشروبات ہیں جسے ایف ایم سی جی (فاسٹ موئینگ کنزیومر گڈز)کی مصنوعات کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے ،اس وجہ سے اسکی اہم توجہ صحت مند مصنوعات پر ہے۔ اس مقصد کے لیے تحقیق و ترقی کا محکمہ ہماری مصنوعات کی رینج کے معیار میں ہم آہنگی کو جانچنے میں بھرپور سرگرم ہے۔ اسکے علاوہ، انتظامیہ آئی ایس او کے د ستورو قوانین پر عمل درامد کرتے ہوئے معیار کی دیکھ بھال کے عمل پر گہری نظر رکھتی ہے۔