ہماری مصنوعات

ہر ضرورت کے مطابق تازہ اور مزیدار مصنوعات کی ہماری مکمل رینج کو چیک کریں.

ہماری کمپنی

ہمارا مقصد اپنے تمام حصے داروں کے ساتھ ایک منافع بخش سلسلے کو قائم کرناہے۔ ہم کس طرح کام کرتے ہیں اس کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

icons04.png

گورننس

اپنے صارفین کی خدمت کرنے کے لیے مسلسل محنت اور جذبے کے ساتھ ہماری ٹیم بڑی ہنر مندی کے ساتھ تمام شعبوں کی فعالیت اور ہموار طرز حکمرانی کو یقینی بناتی ہے ۔

مزید پڑھیئے
icons01

سرمایہ کا رکی معلومات

ہمارے اسٹیک ہولڈرزہمارے اس قیمتی سلسلے کا لازمی جزو ہیں جنہوں نے اپنی مسلسل کوششوں کے ساتھ ادارے کی ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیئے
icons02

معیار کی ضمانت

تمام اجزاء کو تخلیقی انداز میں ڈھال کر ایک نئے ذائقے کو تیار کیا جاتا ہے۔شیزان کے ان نئے ذائقوں کو جدید مصنوعات کی شکل میں لے جایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیئے
icons03

کامیابیاں

عالمی سطح پر تسلیم شدہ برانڈ کی حیثیت کے طور پرشیزان کی اپنی ایک مضبوط ساکھ ہے جس کی حفاظت یہ بین الاقوامی سطح پر ایوارڈز ،سرٹیفیکیٹس، عنوانات اور بے شمار ممتاز کامیابیاں تسلیم کرکے کر چکاہے۔

مزید پڑھیئے

ہمارھے کھانے کی ترکیبیں

اپنے منہ کے ذائقے کو خوشگوار بنانے کے لیے اپنے کھانے کی ترکیبوں میں شیزان کا لذیز اور منہ میں پانی لانے والا ذائقہ شامل کریں۔

اچار گوشت

اجزاء

  • چکن بغیر ہڈی کے (چھوٹی بوٹیاں): ۱یک کلو
  • دہی (پھینٹا ہوا): آدھا کلو
  • ٹماٹروں کی پیسٹ: ایک کپ
  • ادرک لہسن کی پیسٹ : ایک کھانے کا چمچہ
  • لال مرچ پاؤڈر: حسب ضرورت
  • شیزان ٹیبل سالٹ: حسب ذائقہ
  • ہری مرچ : پانچ سو گرام
  • تیل: ۲ / ۳ کپ
  • شیزان سترنگ اچار: حسب ضرورت
  • کلونجی: حسب ضرورت
  • سونف: حسب ضرورت
  • زیرہ: ایک چائے کا چمچہ
  • میتھی دانہ: حسب ضرورت

ترکیب:

  • سب سے پہلے دہی میں ادرک لہسن کی پیسٹ،لال مرچ پاؤڈر اور شیزان ٹیبل سالٹ کو شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔
  • اب اس پیسٹ میں گوشت کو شامل کر کے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
  • دو گھنٹے بعد تیل گرم کر کے گوشت کے آمیزے کو اتنا بھونیں کہ مصالحہ تیل سے الگ ہو جائے۔
  • اب پانی ڈال کے ہلکی آنچ پر گوشت کو گلا لیں۔
  • اب ایک چائے کا چمچہ نمک میں شیزان سترنگ اچار شامل کریں۔
  • ہری مرچوں کو لمبائی کے رخ کاٹ کر بیج باہر نکال لیں اور انمیں مصالحہ بھر دیں۔
  • گوشت گلنے پر پانی خشک ہو جائے تو اس میں ٹماٹروں کی پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور مصالحہ بھری ہری مرچوں سمیت شیزان اچار سالن کے بیچ رکھ دیں۔

منچورین

اجزاء

  • چکن بغیر ہڈی کے (چھوٹی بوٹیاں): ۱یک کلو
  • شیزان ٹیبل سالٹ: حسب ذائقہ
  • لہسن کی پیسٹ : ایک کھانے کا چمچہ
  • ثابت لال مرچ : دو سے چھ عدد
  • شیزان وائیٹ وینگر : دو سے تین کھانے کے چمچے
  • شیزان سویا سوس: چارکھانے کے چمچے
  • شیزان چلی ساس: دو کھانے کے چمچے
  • چینی : ایک کھانے کا چمچہ
  • چائینیز نمک: ایک چائے کا چمچہ
  • ٹماٹروں کی پیسٹ: ایک کپ
  • سفیدمرچ (پسی ہوئی): ایک چائے کا چمچہ
  • شیزان ٹماٹو کیچپ: ایک کپ
  • یخنی: ایک کپ
  • تیل: چار سے چھ کھانے کے چمچے
  • گارنش:ہری پیاز (باریک کٹا ہوا): دو کھانے کے چمچے
  • گاجر( باریک لمبی کٹی ہوئی): دو کھانے کے چمچے
  • شملہ مرچ ( باریک لمبی کٹی ہوئی): دو کھانے کے چمچے

ترکیب:

  • چکن کو شیزان وائیٹ وینگر،شیزان سویا سوس،شیزان چلی ساس،شیزان ٹیبل سالٹ،چینی، سفیدمرچ اورچائینیز نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
  • دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں۔
  • اب اس میں لہسن کی پیسٹ کو ڈال کر بھونیں اور چکن شامل کر دیں۔
  • چکن کو تیز آنچ پر گولڈن فرائی کر نے کے بعد دیگچی سے نکال دیں۔
  • اب اسی دیگچی میں ٹماٹروں کی پیسٹ،یخنی ا ور شیزان ٹماٹو کیچپ شامل کریں۔
  • نمک اور لال ثابت مرچیں ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ مناسب گاڑھا ہو جائے۔
  • چکن شامل کریں اور ابال آنے تک پکائیں۔
  • منچورین کو (دس منٹ ) گرم کی ہوئی پلیٹ (آسانی سے مارکیٹ میں میسر ہے)میں ڈال دیں۔
  • گارنش کریں اور گرما گرم ابلے ہوئے سفید یا فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔

چکن کارن سوپ

اجزاء:

  • چکن بغیر ہڈی کے (چھوٹی بوٹی): ۱۰۰ گرام
  • انڈا(پھینٹا ہوا): ایک عدد
  • کارن فلور: چار کھانے کے چمچے
  • شیزان ٹیبل سالٹ : حسب ذائقہ
  • کالی مرچ (پسی ہوئی): ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ
  • سفیدمرچ (پسی ہوئی): ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ
  • شیزان وائیٹ وینگر
  • شیزان سویا سوس
  • چکن یخنی: تین کپ
  • گاجر : ایک عدد
  • پیاز: 1/2 عدد
  • سبز پیاز: ایک عدد
  • مکئی دانے(اُبلے ہوئے): ایک کپ

ترکیب:

  • چکن میں تین کپ یخنی ،پیاز،گاجر اور سبز پیاز شامل کر کے ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لئے پکنے دیں یہاں تک کہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے۔
  • اب تمام سبزیوں کو یخنی سے باہر نکال دیں۔
  •  شیزان ٹیبل سالٹ ، مکئی دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، شیزان سویا ساس اور شیزان وینگر بھی یخنی میں شامل کر دیں۔
  • آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
  • انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
  • دھیمی آنچ پر مزید دو منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔
  • ذائقے کی لذت کو دوبالا کرنے کے لیے چلی ساس، وینگر اور سبز مرچوں کے ساتھ پیش کریں۔

بلاگ

جانیے شیزان کی دنیا میں کیا چل رہا ہے ۔

shezan-website-blogs-orchards-340x256

شیزان کے باغات

شیزان انٹرنیشنل کے اگائے گئے اور اپنے زیر نگرانی بنی ان عمدہ ذائقے سے بھرپور مصنوعات بڑی تعداد میں لوگوں [...]
shezan-website-blogs-prideofpakistan-340x256

شیزان: پاکستان کا فخر

بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ زبردست معیاری اور نہایت مخصوص ذائقے کی مصنوعات فراہم کر رہا [...]

ہم سے رابطہ کریں

ہماری کمپنی کی سب سے بہترین تخلیقی ٹیم کے ساتھ ملاقات کیجئے جو کبھی نہیں سوتی۔ہم سے کچھ کہیے ہم آپکو جواب دیں گے۔